نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے نگراں حکومت کی تیاری مکمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت عام انتخابات کے لیے تیار ہے، بنیادی اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، صدر نے تاریخ تجویز کردی ہے، شفاف انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن تندہی سے جائزہ لےگا، ہمارا انتخابات میں کردار الیکشن کمیشن کی معاونت ہے، انتخابات کے لیے فنڈز ، امن و امان کے لیے تعیناتی اور انتخابی عمل کے تحفظ کے لیے تیاری مکمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں بھی آئینی اور انتخابی عمل کا حصہ ہیں، الیکشن کمیشن جلد ہی الیکشن کی مناسب تاریخ کا اعلان کرے گا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ اگر وہ تحریک انصاف میں ہوتے تو ان کا پہلا جملہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت ہوتا، ہم نے صرف ایک کام کیا جوبھی قوانین ہیں ان پر عمل کیا جائے، ایسا نہیں کہ میں مغل حاکم کی طرح فرمان جاری کروں گا کہ پی ٹی آئی سیاست میں حصہ لے سکتی ہے یا نہیں، جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا، جوبھی فیصلہ آئے گا اس کے بعد بھی اپیلٹ اتھارٹی موجود ہوں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















