Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں ڈینگی کے مزید 15 کیسز رپورٹ

سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ سندھ میں مزید 15 ڈینگی مریض سامنے آئے، سندھ بھر میں رواں ماہ تاحال 153 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کراچی سے ڈینگی کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ضلع شرقی سے 6، ضلع وسطی سے 1 اور ضلع جنوبی سے 2 کیس رپورٹ ہوئے۔

کراچی سے ماہ ستمبر میں تاحال ڈینگی کے 128 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 65 کیسز ضلع شرقی، 17 وسطی، 10 کورنگی، 26 جنوبی، 6 ملیر جبکہ 4 ضلع کیماڑی سے رپورٹ ہوئے۔

رواں سال ڈینگی کے 909 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے، 384 کیسز کا تعلق ضلع شرقی سے ہے۔

رواں سال اب تک سندھ بھر میں ڈینگی کے ایک ہزار 113 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں