فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کو ملک بھر سے 156 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں، انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
ترجمان کے مطابق ادارے کو خیبرپختونخوا سے دو، لاہور زون سے 20، گجرانوالہ زون سے 71، فیصل آباد زون سے 12، ملتان زون سے 3، اسلام آباد زون سے 34، کراچی زون سے 12، اور بلوچستان سے 2 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں۔
انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلیک لسٹ کئے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















