Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

90 روز میں الیکشن؛ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست واپس کر دی

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی 90 روز میں عام انتخابات کرانے کی آئینی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس کی طرف سے درخواست پر اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔

رجسٹرارآفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا ہے آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق صدر مملکت کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کون سا حق متاثر ہوا ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 184 تین کے تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے علی ظفرایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انتخابات 90 روز میں کرانے کا حکم دیا جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی درخواست میں مشترکہ مفادات کونسل کا مردم شماری کی منظوری کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں