صدر مملکت نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت ترقی کی کلید ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سفیروں کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممالک پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے مستفید ہوں، تعاون زراعت، صنعت، آئی ٹی، تعلیم و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دوسرے ممالک سے تجارت چاہتا ہے امداد نہیں، ٹیکنالوجی کی منتقلی سے پاکستان کی ترقی میں مدد مل سکتی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دنیا میں یکساں ترقی پر زور دیا اور کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت ترقی کی کلید ہے، اسلام انسانوں سے محبت کا درس دیتا ہے۔
عشائیہ میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران نے بھی شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















