Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سی ای سی اجلاس؛ پیپلزپارٹی کی ن لیگ اور جے یو آئی کی پی پی مخالف بیان بازی کی مذمت

پیپلزپارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) کے اجلاس میں ن لیگ اور جے یو آئی کی پی پی مخالف بیان بازی کی مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں ن لیگ اور جے یو آئی کی جانب سے تنقید پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ اعتزاز احسن پیپلزپارٹی کی سی ای سی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، ان کی عدم شرکت پر سی ای سی اراکین نے چہ میگوئیاں کیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سی ای سی اراکین نے پی پی مخالف بیان بازی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ن لیگ اور جے یو آئی منصوبہ بندی سے پی پی مخالف مہم چلا رہے ہیں، ان کے بیانات کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

اجلاس میں سی ای سی اراکین نے قیادت سے مخالفین کو بھرپور جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قیادت مخالفین کو تنقید کا جواب دینے کی اجازت دے، سیاسی مخالفین کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا وقت کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی پی قیادت نے اراکین کو پارٹی پر تنقید کا بھرپور جواب دینے کی ہدایت کردی اور کہا کہ پی پی وزراء پر عائد کردہ الزامات کے بارے میں حقائق سامنے لائے جائیں گے، سابقہ حکومت میں پی پی کے وزراء کی کارکردگی کو سامنے لایا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر مشکل میں مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دیا، انکے بیانات نے مایوس کیا ہے۔

پی پی اراکین نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی پر تنقید پوائنٹ اسکورنگ ہے، ن لیگ کا ڈیڑھ سالہ ناکامیوں کا ملبہ پیپلزپارٹی پر ڈالنا افسوسناک ہے، ن لیگی رہنما کامیابیاں اپنی اور ناکامیاں پی پی کی جھولی میں ڈال رہے ہیں۔

سی ای سی اراکین کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کی کامیابی، ناکامی کے ذمہ دار تمام اتحادی ہیں، ن لیگ نے چھ ماہ بعد جان بوجھ کر چینی ایکسپورٹ کا معاملہ اٹھایا، ن لیگ نے جان بوجھ کر نوید قمر کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔

پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے نگران کابینہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت میں پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، نگران سیٹ اپ میں ن لیگی منظور نظر لوگوں کو عہدے مل رہے ہیں، نگران کابینہ میں چار وزراء ن لیگ کے قریبی ہیں،

اجلاس میں سی ای سی اراکین نے کہا کہ فواد حسن فواد، احد چیمہ، عمر سیف، سمیع سعید لیگی وزراء ہیں، فواد حسن فواد، احد چیمہ کے بارے میں سب جانتے ہیں، پی پی کو کسی معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، پیپلزپارٹی کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے۔

پی پی ذرائع نے مزید بتایا کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے بعد کور کمیٹی کا اجلاس ہو گا، پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا دوسرا دور آج ہو گا، جس کے بعد بلاول بھٹو پریس کانفرنس کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں