نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے اصغر حیدر کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹی فکیشن کے مطابق استعفیٰ 15 ستمبر سے منظور کیا جاتا ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے 9 ستمیر کو استعفیٰ دیا تھا، جو وزیرِ اعظم آفس کو موصول ہو گیا تھا۔

اصغر حیدر نے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروری 2024ء میں مکمل ہونا تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















