چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جمہوریت کی بقاء، فروغ اور استحکام کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔
سکندر سلطان راجہ نے عالمی یوم ِ جمہوریت پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ معاشرے کے تمام افراد بشمول محروم طبقات کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام اہل پاکستانیوں کو انتخابی فہرستوں میں نہ صرف شامل کیا جائے بلکہ اُنکی انتخابی عمل میں بلاامتیاز وتفریق بھر پور شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان جمہوریت کی بقاء، فروغ اور استحکام کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ ہر سال ستمبر کی پندرہ تاریخ کو دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریت منایا جاتا ہے، یہ ایک اچھا موقع ہوتا ہے، یہ دیکھنے اور سمجھنے کے لیے کہ جمہوریت نے بحیثیت مجموعی اب تک کس نوع کا سفر طے کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















