Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیرِاعظم سے وزیرِ نجکاری فواد حسن فواد کی ملاقات

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ نجکاری فواد حسن فواد نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق نے فواد حسن فواد کو وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق نے اس امید کا اظہار کیا کہ نگراں وزیرِ نجکاری حکومت کے معاشی بحالی اور اداروں میں اصلاحات کے وژن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تو غیرقانونی کام ہوگا۔ کوشش ہےپسےہوئےطبقےکوزیادہ سےزیادہ ریلیف دیاجائے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا تھا کہ اسمگلنگ، بجلی چوری روکنے کےعملی اقدامات پربھی گفتگو کی گئی ، اسمگلنگ اور بجلی چوری پر سخت اقدامات کیےہیں، غریب طبقہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے متاثر ہورہا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، نگراں حکومت نےڈائریکشن دی تھی اس پر عمل کیا گیا ہے، غیرقانونی رہائشی غیرملکیوں کو جلدانکے ملکوں میں بھیج دیاجائےگا۔ غیرقانونی مقیم لوگوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں