Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو کراچی کے مسائل کا حل ہے، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو کراچی کے مسائل کا حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلدیہ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ بلدیہ ٹاؤن کی مرکزی سڑک کی ازسر نو تعمیر کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران علاقہ مکینوں نے کے ایم سی کے تحت ترقیاتی کاموں کو سراہا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت اور اپنے وعدے وفا کرنے پر یقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ عوام کی خدمت کا نعرہ لگایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو کراچی کے مسائل کا حل ہے، آج آپ نے دیکھ لیا کہ بلدیہ ٹاؤن میں بھی کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ترقی اور خدمت کا یہ سفر بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری رہےگا۔

پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما ٹاؤن چئیرمین کریم آسکانی، یوسی چیئرمین و دیگر رہنما میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں