Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم ڈی کیٹ ری کنڈکٹ نہیں ہو گا، پی ایم ڈی سی کا فیصلہ

پی ایم ڈی سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہےکہ ایم ڈی کیٹ ری کنڈکٹ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کا ایم ڈی کیٹ امتحان کے تجزیہ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صوبائی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

صدر پی ایم ڈی سی نے سوالیہ پرچوں کو دوبارہ چیک کرنے اور پیپر میں پائے جانے والے کسی بھی تضاد کا تجزیہ کرنے اور امتحان میں غیر منصفانہ طریقے استعمال کرنے میں ملوث افراد کے خلاف انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ امتحان سے متعلق تمام مسائل کو بغیر کسی تاخیر کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، یونیورسٹیاں اپنے نتائج کا اعلان اپنی سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے جلد از جلد کریں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نتائج پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہوں گے، جناح سندھ یونیورسٹی انکوائری کے نتائج کے بعد نتائج کا اعلان کرے گی، ایم ڈی کیٹ ری کنڈکٹ نہیں ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں