جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا، جماعت اسلامی بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک چلا رہی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے باہر عوامی دھرنے دیں گے، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس صورتحال میں خاموش رہنا موت ہے، موت کا انتظار کرنے کی بجائے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عوامی حمایت کے ذریعے حکومت کو یہ اضافہ واپس لینے پر مجبور کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے 2 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 34 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















