Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن؛ 3 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 7 کارروائیوں میں 152 کلو منشیات برآمد ہونے کے ساتھ 3 ملزمان ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ موٹر وے ٹول پلازہ کالا شاہ کاکو کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21 کلو 600 گرام افیون برآمد ہوئی، دوران کارروائی مردان کا رہائشی مُلزم گرفتار ہوا، کالا شاہ کاکو کے قریب ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 10 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جو گاڑی کے ٹائر (سٹپنی) میں چھپائی گئی تھی، بنوں کے رہائشی 2  ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے ہیروئن برآمد ہوئی، 500 گرام ہیروئن بیڈ شیٹ میں چھپا کر بحرین اسمگل کی جا رہی تھی، کیچ اور گوادر میں دو کارروائیوں میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 100 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، باجوڑ اور خیبر کے قریب دو کارروائیوں کے دوران چھپائی گئی 20 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں