Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے بجلی کی چوری کو روکنا ہو گا، وسیم مختار

چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے بجلی کی چوری کو روکنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ اووربلنگ سے متعلق نیپرا نے ایکشن لیا ہے، نیپرا نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو طلب کیا تھا، بجلی ریٹ کا فیصلہ عوامی سماعت کے بعد کیا جاتا ہے۔

وسیم مختار نے کہا کہ حالت اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ تلخ فیصلے لینے ہونگے، بجلی چوری کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیپرا نے کبھی بھی بند کمروں میں فیصلے نہیں کیے، بجلی کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے بجلی کی چوری روکنا ہو گی، جو اسٹاف بجلی چوری میں ملوث ہے اسکے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں