Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاری ہوگئی

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو رہائی سے پہلے ہی اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتاری کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا جہاں انہیں ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا اور لاہور منتقلی کیلئے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔

اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کو سیل کردیا گیا اور میڈیا نمائندگان کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

 ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے پرویز الہٰی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ان کا میڈیکل کرانے اور کل تک لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جس کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کے اہلکار چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل کمپلیکس سے لے کر لاہور روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کی بیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی، مچلکے جمع نہ ہونے کے باعث چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار جاری نہیں کی گئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں