بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں ملک کو حقیقی ترقی سے روکا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، دوست ممالک کی سرمایہ کاری سے گزشتہ 70 سال کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں ملک کو حقیقی ترقی سے روکا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور نگران حکومت ہمیں کئی چیلنجز کاسامنا ہے،ہم نے ان مافیاز گروہوں پر ہاتھ ڈالا جو پاکستان کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کر رہے تھے، ہم نے تیل، ڈالر کی کرپشن میں ملوث گروہوں کی نشاندہی کی، منشیات ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے، شوگر مافیا، یوریا مافیا کا بھی راستہ روک رہے ہیں، تمام مافیاز کو خبردار کرتا ہوں اب کسی کو کوئی معافی نہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی تمام سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے، بلوچستان نگران حکومت بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے، بلوچستان میں ہیلتھ، ایجوکیشن اور صاف پانی بڑے چیلنجز ہیں، ہیلتھ، ایجوکیشن اور صاف پانی کیلئے 30 ارب روپے کے منصوبے لگا رہے ہیں۔
بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے مزید کہا کہ نگران حکومت کو جتنا بھی وقت ملا مسلسل کام کر کے دکھائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عوامی مسائل کے فوری حل کا ٹاسک دیا ہے، بلوچستان میں سیکیورٹی کے مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، صوبے میں سویلین سیکیورٹی اداروں کی استعداد کو بڑھا رہے ہیں، ایف سی اور وفاقی سیکیورٹی اداروں کی بتدریج بلوچستان میں ڈیپلائمنٹ کو کم کر رہے ہیں، میڈیا سے درخواست ہے بلوچستان کے مثبت پہلوؤں کو بھی اجاگر کرے، بلوچستان پاکستان کو لاکھوں نوکریاں اور کھربوں روپے کا ذر مبادلہ فراہم کرسکتا ہے، پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی کے ساتھ منسلک ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















