Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیر محل سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

پنجاب کے شہر پیرمحل سے لاہور جانے والی راوی ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیرمحل سے لاہور جانے والی راوی ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، ملتان روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے پٹری ٹوٹ گئی، حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راہ گیر نے ریلوے پھاٹک عملے کو بتایا کہ پٹری ٹوٹی ہوئی ہے جس کے بعد ریلوے عملہ نے پٹری کو ٹھیک کرنے کا کام شروع کر دیا۔

ریلوے حکام نے پیرمحل سے لاہور جانے والی راوی ایکسپریس ٹرین کو روک دیا جس سے ٹرین حادثے سے محفوظ رہی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں