کراچی: گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سے متعلق ملک شہزاد اعوان کا بیان سامنے آگیا ہے۔
سابق رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی سے لاہور تک کرایوں میں 25 ہزار تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کراچی سے راولپنڈی تک کرایوں میں 30 ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔
شہزاد اعوان نے مزید کہا کہ ہم ملک کی خاطر ٹرانسپورٹ چلا رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹرز نے 10 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا۔
ٹرانسپورٹرز نے پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا جبکہ اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔
ایک شہر سے دوسرے شہر چلنے والی اے سی نان اے سی بسوں کے کرایوں میں 500 روپے سے 3500 روپے تک اضافہ کردیا گیا جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی 10 کلومیٹر پر 200 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















