Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران خیبرپختونخوا حکومت کا محکمہ ٹرانسپورٹ کو بی آر ٹی فنڈز دینے سے انکار

پشاور: نگران خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو  بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے لیے ایک ارب روپے دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک ارب فنڈز کی فراہمی کے لئے سیکریٹری محکمہ خزانہ کو خط ارسال کیا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ محکمہ خزانہ نے سال 23-2022 میں بی آر ٹی کیلئے 66 کروڑ 24 لاکھ روپے جاری کیے، بی آر ٹی چلانے کے لیے جاری کی گئی رقم استعمال نہ ہونے سے فنڈز لیپس ہوگئے جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے فنڈز لیپس ہونے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بھی بنائی۔

خط کے متن کے مطابق بی آر ٹی کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو اس وقت فوری طور پر1 ارب روپے درکار ہیں، استدعا ہے کہ لیپس شدہ رقم پر نظرثانی کرکے ایک ارب روپے جاری کیے جائیں۔

دوسری جانب خط کے جواب میں نگران وزیر خزانہ احمد رسول بنگش کی جانب سے کہا گیا کہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے بی آر ٹی کے لیے فنڈز نہیں دے سکتے، مرکز کے ذمے بجلی کے خالص منافع اور این ایف سی کے بقایاجات ابھی تک وصول نہیں ہوئے۔

نگران وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صوبے کے بقایاجات فوری طور پر ادا کرے تاکہ معاشی مشکلات پر قابو پایا جاسکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں