امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ معیشت کے نام پر عوام کو ڈیفالٹ کردیا گیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نورالحق میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول بم گرایا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ظالمانہ ہے، غریب طبقہ کہاں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ کراچی میں 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، بتایا جائے کہ بسیں نہیں اور پیٹرول مہنگا ہے تو عوام سفر کیسے کریں۔
انکا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمتیں کم کرکے ڈرامہ کیا جارہا ہے، ہمیں معلوم تھا کہ نگران حکومت بھی پی ڈی ایم کی قبضہ حکومت کی طرح ہے، نگران وزیر اعظم اور کابینہ آئی ایم ایف کی غلام بن چکے ہیں، آئی ایم ایف کے نام پر عوام کو مشکلات میں ڈالا جارہا ہے، جن لوگوں نے خود مہنگائی کی وہ نگران سیٹ اپ کے بعد اب خود مہنگائی کا بول رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ پیٹرول اور بجلی قیمتوں سے مزید حالات خراب ہوتے ہیں، اگر ملک ڈیفالٹ کرے گا تو تمام مافیہ کے لوگ ملک سے باہر چلے جاتے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معیشت کے نام پر عوام کو ڈیفالٹ کردیا گیا ہے، اس ملک میں خاموش بیٹھے تو مزید معاملہ خراب ہوگا، صرف ایک سیاسی جماعت ہے جو اس ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام گھر سے باہر نکلے، میں پورے ملک کی عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ ہماری قیادت میں گھر سے باہر نکلے، ہم کسی تاریخ کا انتظار نہیں کر رہے آج سے اپنی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، آج اسٹار گیٹ کے مقام پر احتجاج کیا جائے گا، عوام سے درخواست ہے بڑی تعداد میں باہر نکلے اور احتجاج میں شامل ہو۔
انکا کہنا ہے کہ آج نئے چیف جسٹس آرہے ہیں یہ ظلم انکے لئے بھی امتحان ہے، چیف جسٹس آج ہی عوام کے حق کے حکومت کو روکیں، ہم آج چیف جسٹس صاحب کو خط بھی لکھ رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ شہر میں ایک قبضہ مافیا بھی بہت سرگرم ہے، نارتھ ناظم آباد میں 4 پارکوں کو ہم نے قبضہ سے بچایا ہے، قبضہ مافیا کو پسندیدہ لوگوں کے لیے کام نہیں کرنے دیں گے، ہمیں شہر میں ایک بار پھر قبضہ مافیا قبول نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















