Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپیکر قومی اسمبلی کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ ایک قابل اور سینئر قانون دان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں انصاف فراہم کرنے والے ادارے مزید فعال انداز میں کام کریں گے۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ریاست کی بقاء اور استحکام کے لیے پارلیمان، عدلیہ اور ایگزیکٹو کا ملکر کام کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی گزشتہ روز ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج پاکستان کے 29ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں