Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نوازشریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف نے پارٹی تنظیمی ونگز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو عوام نے جب وزیراعظم بنایا، نوازشریف نے عوام کو ریلیف دیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے، نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کے لئے کام کیا اور نوازشریف پاکستان کے تمام مسائل کا یقینی حل ہے۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ عوام نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بنارہے، اپنی خوش حالی کو یقینی بنارہے ہیں، نوازشریف کو ہمیشہ بحرانوں میں حکومت ملی لیکن انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف نے مزید کہا کہ نوازشریف خدمت، عزت اور دیانت کا نام ہے جبکہ پاکستان کی عزت، سربلندی اور ترقی کا منصوبہ صرف نوازشریف کے پاس ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں