Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو پولیس نے 2 بھتیجوں سمیت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز3 سے گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد کو تھانہ لوئی بھیر پولیس نے راولپنڈی پولیس کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے شیخ رشید کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو9 مئی واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں