وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیر داخلہ حکومت چین کی دعوت پر کانفرنس آف گلوبل پبلک سکیورٹی کوآپریشن فورم 2023ء میں شرکت کریں گے۔
تین روزہ کانفرنس چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر لیانیونگینگ میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس میں 50ممالک کے 400 نمائندگان شرکت کریں گے جبکہ کانفرنس میں گلوبل پبلک سکیورٹی ایشوز زیر بحث آئیں گے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام، ماہرین اور سکالرز بھی کانفرنس میں شرکت کریں۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ چینی اعلیٰ حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی، معاشی اور سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے پرگفتگو بھی ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















