Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں پیر سے بدھ تک بارش کا امکان

شہر میں آج سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا، متوقع بارشوں سے پہلے کراچی میں گرمی بڑھ گئی، آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک ہونے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب اوسطا 86 فیصد تک رہے گا، شدید نمی کے باعث گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے، شہر میں سمندری ہوائیں تاحال معطل ہیں، مغربی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش سے قبل آندھی اور گرج چمک کا بھی امکان ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں 72، کلوئی 50، بدین 41، ڈپلو 15، چھور 12، اسلام کوٹ 5 اور چھاچھرو میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں