Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کے استقبال میں نمایاں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کا فقیدالمثال استقبال کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، پارٹی قیادت کی جانب سے نواز شریف کے استقبال میں نمایاں رہنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری دے دی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے استقبال میں بہترین کردار ادا کرنے والے ہی آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

نواز شریف کے استقبال کے لیے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے والے ٹکٹ کے خواہشمندوں کی سنی گئی، قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی قیادت کے علاوہ کسی بھی حلقے میں پارٹی ٹکٹ کے لئے کوئی بھی آٹومیٹک چوائس نہیں ہو گا، پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند رہنماوں کو نواز شریف کے استقبال میں نمایاں کارکردگی دکھانا ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے ہر ذیلی ونگ اور تنظیم کے عہدیداروں کو الگ الگ ٹاسک سونپے جا رہے ہیں اور ٹاسک پورا نہ کرنے والے پارٹی ٹکٹ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی جانب سے دیے گئے ٹاسک کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے گی، کارکنوں کی تعداد، ٹرانسپورٹ، پارٹی پرچموں سمیت دیگر انتظامات دیے گئے ٹاسک کے مطابق کرنا ہوں گے۔

پارٹی قیادت کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں سے آنے والے استقبالی قافلوں کی ویڈیوز مانیٹرنگ کمیٹی کو سینڈ کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں