محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی مزید پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کم ہوا کا دباؤ جنوب مشرق راجستھان پر موجود ہے، آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں ہوا کا کم دباؤ جنوب مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔
ادارے نے کہا کہ 18 سے 20 ستمبر کے دوران تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، خیرپور، بدین، ٹھٹھہ، دادو، کراچی، حیدرآباد، سکھر، گھوٹکی، قمبر، شہدادکوٹ، بارکھان، سبی، ژوب، قلات، خضدار میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ 18 سے 21 ستمبر کے دوران گلگت بلتستان کشمیر اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے، اس دوران شمال اور مشرقی پنجاب بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ٹھٹھہ بدین سجاول عمرکوٹ تھرپارکر اور میرپور خاص میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے، آندھی جھکڑ شدید بارشوں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















