بجلی کے بلوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں اضافے کے معاملے پر جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بجلی کے بلوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے پر سپریم کورٹ بھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آج پشاور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گی، گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا 3 روز تک جاری رہے گا۔
قیصر شریف نے کہا کہ دھرنا پیٹرول، بجلی بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ہو گا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور دیگر دھرنے سے خطاب کریں گے، سراج الحق دھرنے میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 21، کوئٹہ 24 ستمبر اور کراچی 6 اکتوبر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے ہونگے اور عوام کی بڑی تعداد ان دھرنوں میں شریک ہو گی۔
قیصر شریف نے مزید کہا کہ ہماری احتجاجی تحریک پرامن ہے جلاؤ گھیراؤ مقصد نہیں ہے، حکومت کو قیمتیوں میں ظالمانہ اضافے واپس لینے ہونگے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















