الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں پہلی بار واٹس ایپ کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ڈیجیٹل مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر متعارف کرا لیا گیا، ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کا نظام زیادہ موثر بنایا گیا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ انتخابات میں یہ مانیٹرنگ سیل موثر ثابت کو گا، پہلی بار واٹس ایپ کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لوگ شکایات واٹس ایپ پر بھی بھجوا سکیں گے اور شکایات کی آڈیوز اور ویڈیوز بھی بھیج سکتے ہیں۔
اسپیشل سیکرٹری اور آئی ٹی اسپیشلسٹ کرنل (ر) کی بریفنگ
دوسری جانب اسپیشل سیکرٹری آصف حسین اور آئی ٹی اسپیشلسٹ کرنل (ر) سعد نے بھی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شکایات کے فوری ازالہ کے لئے فوری اقدامات کیے جا سکیں گے، مانیٹرنگ سینٹر میں لگا ی اسکرینز چوبیس گھنٹے کام کر سکتی ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ موثر مانیٹرنگ کے لیے ویڈیو وال اور ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب کی گئی، سینئر افسران گھر میں موبائل پر بھی مانیٹر کر سکیں گے۔
آصف حسین اور سعد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زوم اور ویڈیو لنک کے ذریعے پولنگ اسٹیشن سے بھی بات ہو سکے گی اور مانیٹرنگ کے نظام کے لیے اعلیٰ حکام موجود رہیں گے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ صرف الیکشن کے دن نہیں بلکہ تمام انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی اور انتخابی خلاف ورزیوں کی براہ راست ویڈیوز بھی موصول ہوتی ہیں، رزلٹ کمپائلیشن سسٹم بھی لایا جا رہا ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی بریفنگ
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے بھی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے عمل میں جدت لائی جارہی ہے، پیپرلیس ماحول کی طرف جارہے ہیں۔
عمر حمید نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ انتخابات سے پہلے بھی اور دوران بھی ہوتی ہے، ہمیں مزید دس سے بارہ ایکسپرٹ کی مزید ضرورت ہے، تین سو مانٹرنگ افسران مختلف اضلاع میں ہونگے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















