Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں ڈینگی کے مزید 12 کیسز سامنے آگئے

سندھ میں ڈینگی کے مزید 12 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی سے ڈینگی کے 9 کیسز رپورٹ، ضلع شرقی سے 6 اور ضلع وسطی کورنگی اور ملیر سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ادارے نے کہا کہ کراچی میں ماہ ستمبر میں تاحال ڈینگی کے 185 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 92 کیسز ضلع شرقی، 21 وسطی، 16 کورنگی، 41 جنوبی، 1 ضلع غربی، 9 ملیر جبکہ 5 ضلع کیماڑی سے رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ سندھ بھر میں رواں ماہ تاحال 225 ڈینگی کیسز رپورٹ، رواں سال ڈینگی کے 966 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے جن میں سے 411 کیسز کا تعلق ضلع شرقی سے ہے۔

ادارے نے مزید کہا کہ رواں سال ابتک سندھ بھر میں ڈینگی کے ایک ہزار 185 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں