Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیخ زید اسپتال میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

شیخ زید اسپتال لاہور میں 73 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق دو سال کے دوران اسپتال انتظامیہ نے اکٹھی ہونے والی فیس کا ایک تہائی حصہ قومی خزانے میں جمع نہیں کروایا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ مالی سال 21-2020 اور 22-2021 کے دوران کنسلٹنسی فیس کی مد میں مریضوں سے 24 کروڑ 78 لاکھ روپے اکٹھے کیے گئے، فیس کا ایک تہائی 4 کروڑ 95 روپے قومی خزانے میں جمع نہیں کروائے گئے۔

اس کے علاوہ شیخ زید اسپتال میں کم ریٹ کا ٹینڈر نظر انداز کر کے مہنگے داموں ادویات خریدنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کم نرخوں کو نظر انداز کر کے 93 لاکھ روپے ادویات کی خریداری پر زائد خرچ کر دیے گئے۔

دستاویز کے مطابق اسپتال میں کرایے پر دیے گئے مقامات کا کرایہ کئی سال سے وصول نہ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے اور کہا گیا ہے کہ اسپتال نے تین موبائل کمپنیوں، نیشنل بینک، پارکنگ کمپنی اور فارمیسی سے چار کروڑ 6 لاکھ روپے وصول کرنے ہیں۔

علاوہ ازیں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے غیر منظور شدہ 12 بینک اکاؤنٹ آپریٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 بینک اکاؤنٹس میں 62 لاکھ 31 ہزار روپے کی رقم موجود ہے، وفاقی حکومت یا وزارت خزانہ سے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت نہیں لی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں