Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سمیع سعید سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات؛ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نگران وزیر منصوبہ بندی نے ترقیاتی منصوبوں اور سیلاب متاثرین کی امداد پر عالمی بینک سے اظہار تشکر بھی کیا۔

 نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا کہ نگران حکومت ملکی معیشت کو پائیدار راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے، عالمی بینک پاکستان کے بڑے ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، دہائیوں سے جاری امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عالمی بینک کی امداد پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں