ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد سہیل، علی خان اور بشیر احمد شامل ہیں، ملزمان سے مجموعی طور پر 32 لاکھ 70 ہزار روپے اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لئے گئے ہیں۔
ملزمان سے کرنسی کی گنتی میں استعمال ہونے والی مشین اور متعدد موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے زیر استعمال شاپ کو سیل کر دیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















