Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کی پاکستان واپسی اٹل ہے اور 21 اکتوبر کی ڈیٹ فائنل ہے، عطا اللہ تارڑ

عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی اٹل ہے اور 21 اکتوبر کی ڈیٹ فائنل ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹرولنگ کرنے کی ویڈیو جعلی ہے، آواز ڈب کرکے چلائی گئی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نےکہا کہ نواز شریف سے الوداعی ملاقات کرنے آیا تھا اب ان سے انشاللہ پاکستان میں ملاقات ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی اٹل ہے اور 21 اکتوبر کی ڈیٹ فائنل ہے، نواز شریف کا شاندار ویلکم ہوگا۔

مسلم لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قانونی مشکلات سے نمٹنے کی تیاری مکمل ہے، سپریم کورٹ کی براہ راست سماعت ایک تاریخی موقع ہے، جن کو ڈر نہیں ہوتا وہ ایسے اقدام کرتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں