Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے گریڈ 20 کے افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دیدی

الیکشن کمیشن نے گریڈ 20 کے سات افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویزن نے تقرریوں اور تبادلوں کی اجازت مانگی تھی، کمشنر مردان ڈویژن یوسف رحیم کو اسٹبلشمنٹ ڈویزن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ کمشنر مالاکنڈ شاہد اللہ خان کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اور کمشنر کوہاٹ محمد علی شاہ کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 شوکت یوسفزئی کو کمشنر مردان اور ثاقب رضا اسلم کو کمشنر مالاکنڈ ڈویژن مقرر کردیا گیا ہے۔

عامر سلطان ترین کی تقرری بطور سیکرٹری محکمہ صحت کر دی گئی ہے جبکہ ظہیر السلام کو کمشنر ہزارہ ڈویژن مقرر کردیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں