Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ظلم کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گا، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے تعلیم اور صحت کا حصول مشکل ہو گئی ہے، شدید مہنگائی کی وجہ سے جسم اور جان کا رشتہ مشکل ہوگیا ہے، مہنگائی کی وجہ سے ہر کوئی دہنی مریض بن گیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گندم، معدنیات سب کچھ وافر مقدار میں موجود ہے لیکن پھر بھی مہنگائی کی وجہ سے عوام خرید نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہم گرین پاکستان، اقوام عالم میں بلند اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، تین روز تک دھرنا جاری رہے گا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہمارا دشمن انڈیا چاند پر پہنچا گیا ہے اور ہم آٹا، چینی کے لئے آج سڑک پر بیٹھے ہیں، ظلم کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی قرض لے کر ہڑپ نہیں کیا، کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں جبکہ ہم لڑائی ظلم کے نظام کے خلاف ہے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلہ دیش، ترکی، انڈیا ترقی کی جانب جارہے ہیں اور ہم تنزلی کی طرف جارہے ہیں جبکہ ہمارے نوجوان روزگار کی تلاش میں دریاؤں میں ڈوب پر جان دے رہے ہیں، بجلی بلوں میں اضافے کی وجہ سے ایک درجن سے زائد لوگوں نے خودکشی کی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کسی کارکن پر کرپشن کا کیس نہیں ، نئے چیف جسٹس سے ہمیں امید ہےکہ وہ عدل کا ترازوں قائم کرے گے اور ظلم کا خاتمہ کرے گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں