امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی نشان اب کشکول بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شدید مہنگائی میں عوام کے لیے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے، نوجوان بے روزگار، بچے سکولوں سے باہر، ہر پانچواں شخص ڈپریشن کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا قومی نشان پہلے چاند ستارہ اب کشکول بن چکا ہے، بھارت چاند پر پہنچ گیا ہے لیکن ہم آٹے اور بجلی کی تلاش میں ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کسی پارٹی میں ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں ہے، بجلی، پٹرول، آٹا، چینی اور ضروریات زندگی کی اہم اشیا میں فی الفور کمی کی جائے، نگران حکومت کا کام نہیں کہ بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرے، آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی اور ان معاہدوں کے ذمہ داران کا احتساب کیا جائے، جماعت اسلامی آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















