Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کو یہ برے دن دکھانے والوں کا احتساب ضرور ہوگا، نوازشریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ برے دن دکھانے والوں کا احتساب ضرور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں پٹرول 65 روپے تھا، آج 332 روپے ہے ،آٹا ہمارے دور میں پانچ سال 35 روپے رہا، آج 160روپے ہے ،نوازشریف کے دور میں موٹرویز بھی بن رہی تھیں،ترقی بھی ہو رہی تھی اور مہنگائی میں بھی مسلسل کمی آ رہی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ قوم کو یہ سب حقائق معلوم ہونے چاہئیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس کے مجرم کون ہیں، قوم کو انہیں معاف نہیں کرنا چاہیے ،مٹی پاؤ نہیں چلے گا، یہ مٹی پاؤ والا معاملہ نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انتقام کی کوئی خواہش نہیں اور کسی بدلے کی تمنا نہیں ہے لیکن پاکستان کو یہ برے دن دکھانے والوں کا احتساب ضرور ہوگا۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے مزید کہا کہ جو قومیں خود احتسابی نہیں کرتیں وہ حالات کے رحم و کرم پر ہی رہتی ہیں، خود احتسابی کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پہنچائیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں