Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر خارجہ کی نارویجن ہم منصب سے ملاقات؛ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر نارویجن ہم منصب اینیکن ہیٹ فیلڈ سے ملاقات کی۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں نارویجن ہم منصب اینیکن ہیٹ فیلڈ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں فریقین نے پاک ناروے دوستی کے 75 برس کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ اس موقع پر فریقین نے متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران ملاقات نگران وزیر خارجہ اور نارویجن ہم منصب نے عالمی و علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے کثیر الجہت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں