اقوام متحدہ کے 78 واں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نیویارک پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہو گا جس میں 140 سے زائد رہنما خطاب میں کریں گے۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نیویارک پہنچ گئے جو 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس کے دوران وہ علاقائی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔
اس موقع پر نگران وزیر اعظم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور امریکی تھینک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















