Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریاں کر رہا ہے، فاروق ستار

ایم کیو ایم کے سینئر کنوئینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریاں کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر کنوئینر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پانچ رکنی وفد کی سیکرٹری و چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی، ای سی پی عام انتخابات کی تیاریاں کر رہا ہے، سندھ میں انتظامی طور پر لیول پلینگ فیلڈ قائم نہیں ہوئی۔

فاروق ستار نے کہا کہ سندھ میں تبادلے اور تقرریوں پر ہمارے تحفظات ہیں، ہم نے اپنے تحفظات سے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی آگاہ کیا، نگران وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی ہے اب عمل ہوتا ہے یا نہیں بعد میں پتہ چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 کی حلقہ بندیوں سے متعلق بھی ہمارے شدید تحفظات ہیں، صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں کی حلقہ بندیاں پر بھی خدشات ہیں، ہم نے مناسب سمجھا کہ نئی حلقہ بندیوں سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں، اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کر کے پہلے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا، سکھر اور میرپور خاص میں ہمیں نقصان پہنچایا گیا، ہم نے مطالبہ کیا 2018 کی زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں