Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پیپلزپارٹی کیخلاف بیانات سے روک دیا

پیپلز پارٹی کے ن لیگ کے خلاف جارحانہ بیانات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے خلاف بیانات سے روک دیا۔

اس حوالے سے نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی ہے کہ ذوالفقار بھٹو، بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف بیانات نہ دیں۔

دوسری جانب ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے بھی ہدایت دی ہے کہ سیاسی الزامات کا جواب سیاسی انداز میں دیا جائے، فی الحال فوکس نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں پر رکھا جائے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہماری 16 ماہ اتحادی رہی ان کے خلاف بیانات میں ذاتیات کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

ن لیگ کی قیادت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیاسی بیانات کا دوسرے یا تیسرے درجے کی قیادت حقائق کو سامنے رکھ کر جواب دے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی تعلقات سے متعلق واضح فیصلہ ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں