Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھا دیا

پاکستان میں اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہانہ 1 لاکھ 20 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر آئی ایم ایف نے تشویش کا اظہار کیا۔

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے پیٹرولیم مصنوعات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اب تک کیے گئے اقدامات پر رپورٹ طلب کر لی۔

آئی ایم ایف نے بارڈر پر کسٹم، ایجنسی اہلکار، فورسز کی تعداد اور استعداد کار بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اسمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10 ارب سے زائد نقصان ہو رہا ہے، ماہانہ 143 ملین لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہو گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں