Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے خاتمہ کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

انتخابات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے خاتمہ کیلئے الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا قبل از وقت شیڈول جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے، عام انتخابات کے شیڈول کے اجراء پر الیکشن کمیشن میں مشاورت جاری ہے اور الیکشن کمیشن کی طرف سے عام انتخابات کا شیڈول رواں ماہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول میں عام انتخابات کی تاریخ جنوری 2024 کے آخری ہفتے سے لی جائے گی، شیڈول کے اعلان سے عام انتخابات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوگا، مجوزہ انتخابی شیڈول الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل دسمبر سے شروع ہوگا۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں