Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ امریکہ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکہ کے دوران آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے۔

وزیراعظم آج نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آج عالمی ترقیاتی اقدام پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں  پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اجلاس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم پائیدار ترقیاتی اہداف پر اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور اجلاس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کی ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی جانب سے عالمی راہنماؤں کے اعزاز میں دے گئے عشائے بھی شرکت کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں