Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، مرتضیٰ سولنگی

مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی ملاقات ہوئی جس میں پی سی بی اور پی ٹی وی سپورٹس میں تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں بالخصوص کرکٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت پاکستان کی حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پی سی بی نے کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھیل معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لاتے ہیں، حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس پاکستان میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، پی ٹی وی سپورٹس نے ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں