Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج کے پی میں موت سستی اور آٹا، روٹی، بجلی مہنگی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آج کے پی میں موت سستی اور آٹا، روٹی، بجلی مہنگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دوسرے روز کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید مہنگائی کی وجہ سے جسم اور جان کا رشتہ مشکل ہوگیا ہے، مہنگائی کی وجہ سے ہر کوئی دہنی مریض بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا کے لوگ متاثر ہوئے، خیبر پختونخوا ایک ہزار ارب روپے کا قرض دار ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ آج کے پی میں موت سستی اور آٹا، روٹی، بجلی مہنگی ہے، کراچی لاہور کے مقابلے میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی حکومت وہ ہے جو عوام کو امن دے سکیں، موجودہ حکومت مہنگائی ساتھ لائی ہے، پیٹرول 331، ڈیزل 329 ، بجلی یونٹ 56 روپے تک پہنچایا گیا، ہمارے اوپر کوئی کیسیز نہیں ، ہم پاکستان کے عوام کو جینے کی بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کسی پارٹی میں ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں ہے، بجلی، پٹرول، آٹا، چینی اور ضروریات زندگی کی اہم اشیا میں فی الفور کمی کی جائے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا دشمن انڈیا چاند پر پہنچا گیا ہے اور ہم آٹا، چینی کے لئے آج سڑک پر بیٹھے ہیں، ظلم کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہم گرین پاکستان، اقوام عالم میں بلند اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، تین روز تک دھرنا جاری رہے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں