Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ کی ملاقات

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کےدوران نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ڈبلیو ایچ او کے پاکستان کے شعبہ صحت سے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے وسیع رقبے پر پھیلی آبادی تک صحت کی سہولیات فراہم کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ اعداد و شمار سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان میں زچگی کے دوران ماؤں کی شرح اموات دیگر تمام صوبوں سے زیادہ ہے، ہمیں ایسی سنگین صورتحال پر باہمی اشتراک سے قابو پانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیہی و شہری علاقوں کی سرکاری ہسپتالوں میں دوران زچگی شرح اموات کی رپورٹنگ کے لیے محکمہ قانون کی رائے کے بعد کابینہ سے منظوری لی جائے گی ، روٹین ایمیونائزیشن کے اہداف کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی کہا کہ ڈبلیو ایچ او کو جہاں تعاون و مدد کی ضرورت ہوئی صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں