Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان چین اور گروپ آف فرینڈز آف جی ڈی آئی اراکین کے ساتھ تعاون بڑھانے کا منتظر ہے، وزیراعظم

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور گروپ آف فرینڈز آف جی ڈی آئی اراکین کے ساتھ تعاون بڑھانے کا منتظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عالمی ترقیاتی اقدام تعاون کے نتائج پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جی ڈی آئی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کی جس کا اعلامیہ وزیر اعظم آفس نے جاری کردیا ہے۔

 جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پائیدار ترقی کے اہداف پر روشنی ڈالی، جی ڈی آئی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا۔

 نگران وزیر اعظم نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدامات  اور سی پیک کو ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے اہم قرار دیا، 5 اہم شعبوں میں اقدامات کی ضرورت پرذور دیا۔

انوار الحق کاکڑ نے خوراک کی پیداوار، بنیادی ڈھانچے، صنعت، صحت اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے پر ذور دیا، ترقیاتی عمل کی تمام سطحوں پر مناسب مالیات ضرورت کو مزید اجاگر کیا اور وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی طرف سے جی ڈی ائی کے نفاذ کے لیے 10  بلین ڈالر کے فنڈ کے قیام کا خیرمقدم کیا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو کرونا، تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید دھچکا لگا ہے، پاکستان چین اور گروپ آف فرینڈز آف جی ڈی آئی اراکین کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھانے کا منتظر ہے۔

تقریب میں چین کے نائب صدر ہان ژینگ، جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس اور دیگر اعلیٰ سطح ارکان نے بھی شرکت کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں