Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کی کینیڈا میں دہشتگردی حیرانی کی بات نہیں، سیکریٹری خارجہ

سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا ہے کہ بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی پاکستان کیلئے حیرانی کی بات نہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے سینیئر افسر ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی نے اقوام متحدہ کے پاکستان مشن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج دن بھرکی بہت ساری مصروفیات رہیں، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے بہت اہم ملاقات ہوئی، ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی۔ دونوں ممالک میں تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایران پاکستان کا قریبی ہمسایہ ملک ہے، پاکستان کا ایران کے ساتھ بڑا پرانا تعلق ہے۔

سائرس قاضی نے کہا کہ وزیر خارجہ کا دن بڑا مصروفیت والا رہا، انہوں نے بھی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں کیں، انکی بیلاروسی وزیرخارجہ، مالٹا، سعودی وزیرخاجہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔

انکا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے او آئی سی کمیٹی، استقبالیہ اور افتتاحی اجلاس میں بھی شرکت کی، وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسائل پربات کریں گے اور امریکی صدربائیڈن کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی پاکستان کیلئے حیرانی کی بات نہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں